19

بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسزڈالنے پراظہارتشویش

فیصل آباد(پ ر)انجمن تاجران فیصل آباد فیڈریشن اور آٹو پارٹس ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر رانا تجمل وحید ‘سینئر نائب صدر چوہدری محمد اشرف ‘جنرل سیکرٹری شاہد احمد وہرہ ‘حاجی ظہیر احمد ‘میاں سہیل رفیع ‘حاجی اعجاز حسن ‘چوہدری اقبال وزیر ‘میاں خالد محمود اور شیخ محمدطارق نے کہا ہے کہ ایک تو بجلی کے ریٹ بڑھا دیئے گئے اور جو بل گھروں میں دیئے جارہے ہیں اس میں مزید ٹیکس ڈالا جارہا ہے جس سے شہریوں کے بل ادا نہ ہونے پر ان کی زبردستی بجلی کاٹی جارہی ہے جس سے بہت سے گھر بجلی سے محروم ہو جاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے بلوں میں ادارے کے افسر کی ہدایت پر بلوں کے ساتھ جو کیا جارہا ہے اگر اس کو بہتر نہ کیا تو پھر تاجر اور گھریلو عوام سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائینگے آج صورتحال یہ ہوچکی ہے کہ غریب تو کیا کاروباری افراد بھی بجلی کے بلوں کو جمع کروانے سے قاصر ہے انہوں نے کہا کہ تاجر ہر سال ٹیکس بھی ادا کریں اور بجلی کے بلوں میں شامل ٹیکس بھی دیں اس حوالے سے ادارے کے توجہ نہ دی تو آنیوالے دنوں میں فیصل آباد کا ہر تاجر اور گھروں میں موجود افراد بھی بھر پورا حتجاج کریں گے اور یہ احتجاج بلوں میں زبر دستی ڈالے گئے ٹیکس کے خاتمہ تک جاری رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں