بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق،گھر میں کہرام مچ گیا

گوجرہ(نامہ نگار)بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے کے نتیجہ میں نوجوان جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ مدنی ٹائون کے امتیازکا20سالہ بیٹاحسن اپنے گھر کی چھت پر موجود تھاکہ اچانک وہاں سے گزرنے والی بجلی کی تار سے چھو گیا جس کے نتیجہ میں اس کی حالت غیر ہو گئی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیاجہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔جس کی نعش ضروری کارروائی کے بعد کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔نوجوان کی موت کی خبر سنتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں