بجلی کے پول سے کرنٹ لگ گیا،نوجوان جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کرکٹ میچ دیکھنے آیا نوجوان بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ چک جھمرہ پولیس نے فٹ بال میچ انتظامیہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق 121 رب گوکھوال کے رہائشی ذیشان نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ 195 رب میں اسد’ عاصم پنسوتہ’ اعجاز وغیرہ نے فٹ بال ٹورنامنٹ کروایا، جہاں پر حفاظتی انتظام نہ تھے اس کا کزن 28سالہ علی رضا سکنہ 121ج ب گوکھوال فٹ بال میچ دیکھنے گیا تو اس کا ہاتھ بجلی کے پول کو چھونے سے زور دار بجل کا جھٹکا لگا اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا جسے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعشں تحویل میں لیکر فٹ بال ٹورنامنٹ انتظامیہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں