فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق صدر میاں زاھد اسلم نے اپنی اورشہر کی پوری تاجر برادری کی طرف سے بجلی کے کنکشن کیلئے ڈیمانڈ نوٹس اور پاسپورٹ فیس میںناقابل برداشت اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چندسالوں سے کسی حکومت نے عوام کو ریلیف دیا ناہی سہولت دینے کیلئے اقد امات کئے سابقہ حکمرانوں کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیرموجودہ اتحادی حکومت کی پانی و بجلی کی وزارت اور وزارت داخلہ نے فیسوں میں ناقابل برداشت اضافہ کرکے گھریلو و کمرشل بجلی کے کنکشن اور پاسپورٹ کاحصول مشکل بنا دیا ہے ۔
63