52

بجلی کے 46یونٹس کا بل2کروڑ 35لاکھ وصول

لاہور (بیوروچیف)مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام کو ایک طرف مہنگی بجلی ،گیس اور پیٹرول نے مار رکھا ہے تو دوسری جانب سرکاری ادارے بھی عوام کا خون ،پسینہ نکالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ، اگر یوں کہا جائے خون اور پسینے کی کمائی نکلوانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے تو زیادہ مناسب ہے ، اس کام میں سب سے زیادہ ماہر واپڈا نظر آتا ہے اور اب گرمی آنے سے قبل ہی اس محکمے نے عوام کی جیبیں ڈھیلی کروانے کی تیاری پکڑ لی ہے اور اس کام کیلئے کیا غلط کیا صحیح ان کے خاطے میں سب برابر ہے جس کی عملا مثال بھی سامنے آ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق لیسکو نے اپنے صارف کو صرف 46 یونٹس بجلی استعمال کرنے پر 2 کروڑ 35 لاکھ روپے بل بھیج دیا ہے ، سامنے آ نے والے بل میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ صارف کی پچھلے ماہ کی ریڈنگ 8221 تھی اور اس ماہ کی ریدنگ 8267 ہے اور بل پر لیسکو ملازم کی جانب سے لی گئی تصویر بھی پرنٹ ہے جو کہ واضح ثبوت ہے کہ لیسکو صارف نے صرف 46 یونٹس بجلی ہی جنوری میں استعمال کی لیکن اس کے باوجود لیسکو نے بجلی صارف کے کھاتے میں 4 لاکھ 8 ہزار 67 یونٹس بجلی ڈالتے ہوئے 2 کروڑ 35 لاکھ 23 ہزار سے زائد کا بل بھیج دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں