41

بجلی 1روپیہ 1پیسہ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے ایک پیسے فی یونٹ سستی ہونیکاامکان ہے۔نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کی درخواست پر آج سماعت کی جائے گی، جس میں سی پی پی اے نے اکتوبر 2024کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی درخواست کی ہے۔ توقع ہے کہ بجلی کی قیمت میں ایک روپے ایک پیسے فی یونٹ کمی ہو سکتی ہے۔سی پی پی اے کے مطابق اکتوبر میں پانی سے 31.06فیصد، مقامی کوئلے سے 14.79فیصد، درآمدی کوئلے سے 8.79فیصد، مقامی گیس سے 8.05فیصد، درآمدی ایل این جی سے 19.51فیصد، اور جوہری ایندھن سے 14.05فیصد بجلی پیدا کی گئی۔خیال رہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کیاستعمال پرٹیرف میں ریلیف دیا جائے گا۔ پیکج موسم سرما کے 3ماہ دسمبر 2024سے فروری 2025کے لیے ہوگا، بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق گھریلو، کمرشل، صنعتی صارفین کے لیے ہوگا،پیکیج کا اطلاق ماہانہ 200یونٹ تک والے بجلی صارفین پر نہیں ہوگا،پیکیج کااطلاق اضافی25فیصد تک یونٹس کے استعمال پر ملے گا جبکہ گھریلوصارفین کوٹیرف پر 11.42روپے سے 26روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے گا،کمرشل صارفین کو13.46روپے سے 22.71 روپے فی یونٹ ریلیف ملے گا، صنعتی صارفین کو 5.72روپے سے 15.05روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں