34

بجلی 10سے 12روپے فی یونٹ سستی ہونے کی امید

کراچی (بیوروچیف) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز سے بات چیت اور جامع اصلاحات کے بعد بجلی کے نرخ بتدریج 10سے 12روپے فی یونٹ کم ہوسکتے ہیں۔انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی نے بتایا کہ قرض واپسی کی مدت بڑھانے سمیت مختلف اصلاحات کے بعد بجلی یونٹ بتدریج ڈیڑھ سال میں کم ہو سکیں گے۔ وزیر توانائی نے پورے ملک میں بجلی کے یکساں ریٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ آئی پی پیز گیارہ گنا زیادہ منافع کما چکی ہیں لیکن جو بھی فیصلہ ہوگا آئی پی پیز کو اعتماد میں لے کر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے الیکٹرک کو ہدایت دے، کے الیکٹرک کی مہنگی بجلی کے باعث کراچی کے عوام کو 170ارب روپے سبسڈی دیتے ہیں جو صحیح نہیں ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ سرکاری بجلی گھروں کہہ دیا گیا ہے کہ ریٹرن آن ایکویٹی میں کمی لائیں۔اویس لغاری نے کہا کہ اب تک نیٹ میٹرنگ کا ایک بھی معاہدہ ختم نہیں ہوا لیکن امیر نیٹ میٹرنگ والوں کو سرمایے کی واپسی 2کے بجائے 5سال میں ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں