4

بجٹ میں آرگینک سیکٹر کیلئے خصوصی پیکج دیا جائے

لاہور(بیورو چیف)آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنیوالے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آرگینک سیکٹر کیلئے خصوصی پیکیج متعارف کرانیکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرگینک کاشتکاری کی طرف آنیوالے کسانوں کے لیے ٹیکس میں چھوٹ، کم شرح سود پر قرضے اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آرگینک مصنوعات کی سرٹیفکیشن کے لئے قومی سطح پر ادارہ قائم کرنے کے لیے فنڈز مختص اور برآمدی صنعت کے طو رپر فروغ دینے کیلئےآرگینک مصنوعات کی پیکجنگ، برانڈنگ اور عالمی نمائشوں میں شرکت کے لیے خصوصی گرانٹس دی جائیں۔ اگر حکومت بجٹ میں یہ اقدامات شامل کرے تو آرگینک سیکٹر قلیل مدت میں برآمدات بڑھانے اور زرمبادلہ کمانے کا ایک اہم ذریعہ بن سکتا ہے۔نجم مزاری نے مزید کہا کہ پاکستان میں تیار ہونے والی آرگینک خوراک اور مصنوعات کے لیے عالمی منڈیوں میں وسیع مواقع موجود ہیں تاہم موثر حکمت عملی، تحقیق اور بین الاقوامی سرٹیفکیشن کے فقدان کے باعث ان مواقعوںسے بھرپور استفادہ نہیں کیا جارہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں