بجٹ میں عوامی مشکلات کو مد نظر رکھا گیا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمااوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جس طرح ڈیڑھ سال میں صوبہ کے 9کروڑعوام کو مشکلات سے نکال کر خوشحالی کے راستے پرگامزن اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں جوعملی اقدامات کیے ہیں وہ میاں نواز شریف کی پالیسی اور تقلید ہے ان کاکوئی ماضی میں کوئی وزیراعلی ثانی نہیں بجٹ میں بھی عوامی مشکلات کومدنظررکھاگیاہے-ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ٹولے کو حکومت پر تنقیدکرتے ہوئے اپنے ساڑھے تین سالہ کردارپرغور کرناچاہئے-معاشی استحکام کی بجائے سیاسی انتقام پر توجہ دینے والوں نے لوٹ مارسے خودکو خوشحال اور مہنگائی سے عوام کوکیابدحال اب سے مزید بہتری کاکرنا چاہئے انتظار۔ مسلم لیگ ن ملک اورقوم کی بہتری اور فلاح بہبود کے جن منصوبوں کا اعلان کیاانہیں مکمل کیاکسی وعدے دعوے پریوٹرنز نہیں لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں