بجٹ میں عوام پر زیادہ ٹیکسوں کا بوجھ نہیں ڈالا گیا

سرگودھا (بیورو چیف) موجودہ حکومت نے حالیہ بجٹ میں کوشش کی ہے کہ کسی بھی غریب طبقے پر بوجھ نہ پڑے مگر ملکی مفاد کی خاطر سابقہ دور کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کچھ سخت فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں آئندہ آنیوالے دنوں میں ہماری حکو مت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی جس کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ‘ پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے اپنی حکومت کو جاتا دیکھ کر جو بارودی سرنگیں بچھائی ہیں اب ان کو نکالنے کیلئے سخت فیصلے مجبوری ہے ہماری کوشش ہے کہ موجودہ مہنگائی کو کنٹرول کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں