37

بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کی ہدایت

اسلام آباد( بیوروچیف) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ میں کئی سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا گیا، بروقت حکمت عملی سے یوریا کھاد کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں جس سے نہ صرف کسان خوش حال بلکہ ملک زرعی اجناس میں خود کفالت کی طرف بھی بڑھے گا،وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ پینشن ریفارمز کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے ۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدار ت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فاقی وزرا اور آئینی ماہرین نے شرکت کی ،وزیراعظم کو اہم قانونی، آئینی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی گئی،وزیراعظم میاں شہباز شریف سے وفاقی وزیر قانون، وزیر داخلہ اور دیگر متعلقہ اہم شخصیات نے بھی مشاورت کی،ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے اہم آئینی و قانونی امور پر بھی وزیراعظم کو بریف کیا، وفاقی وزراء اور آئینی ماہرین کی جانب سے وزیراعظم کو یہ مشاور ت د ی گئی کہ جو بھی قانون کو ہاتھ لینے کی کوشش کرے گا وہ قانون کی گرفت میں آئے گا، 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داران کسی رعایت کے ذمہ دار نہیں ہوں گے،اجلاس میں 25 مئی کو”یوم تکریم شہداء پاکستان” منانے کا فیصلہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے،۔ وزراء اور آئینی ماہرین کی جانب سے دی جانیوالی مشاورت پر وزیراعظم نے اتفاق کیا اور کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں