بجٹ میں فری لانسرز، ولاگرز ،یوٹیوبرز کی آمدنی پر بھی ٹیکس لگے گا

لاہور (بیوروچیف) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نئے ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے جن میں فری لانسرز، وی لاگرز اور یوٹیوبرز کی آمدنی پر ٹیکس بھی شامل ہے،یہ اقدام تقریباً 500سے 600ارب روپے کا اضافی ٹیکس جمع کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے آئندہ وفاقی بجٹ کے جائزے کے عنوان سے جاری ہونے والی ٹاپ لائن ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے لیے 14.1سے 14.3 ٹریلین روپے کا ریونیو ہدف مقرر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو کہ گز شتہ سال کے مقابلے میں 16سے 18فیصد زیادہ ہو گا ۔ متوقع 16سے 18فیصد اضافے میں سے 12 فیصد خودکار معاشی ترقی کے ذریعے حاصل ہوگا جو کہ 3.6فیصد جی ڈی پی اور 7.7فیصد مہنگائی کی وجہ سے ہوگی،باقی 4 سے 5فیصد ٹیکس آمدنی کا مطلب ہے کہ حکومت کو 500سے 600 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے ہوں گے۔مختلف اداروں نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یوٹیوب، ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہونے والی آمدنی پر ٹیکس لگائے،آئی سی ایم اے پی نے تجویز دی ہے کہ سوشل میڈیا آمدنی پر 3.5 فیصد ٹیکس لگایا جائے،اس اقدام سے حکومت کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے تقریبا 52.5 ارب روپے کی اضافی آمدنی حاصل ہونے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں