13

بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا منصوبہ تیار

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ذرائع کے مطابق شادی ہالز کا بل دو لاکھ روپے سے زائد ہونے پر 25 فیصد میرج ہالز ٹیکس لینے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ شہری علاقوں میں 450گز سے زیادہ کی پراپرٹی فروخت کرنے پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں پراپرٹی کی فروخت پر نان فائلرز پر 10.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے اور آٹو سیکٹر میں ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں ایڈوانس ٹیکس کے تحت گاڑی کی مالیت پر 10 فیصد نیا ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے جبکہ 2 ہزار سی سی سے اوپر گاڑیوں پر سالانہ ایڈوانس ٹیکس فائلرز کیلئے پانچ لاکھ روپے اور 2 ہزار سی سی سے اوپر گاڑیوں پر نان فائلرز کیلئے ٹیکس 24 فیصد مقرر کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں