33

بجٹ پر IMFکا عدم اعتماد ٹیکس وصولی کا ہدف ناکافی

اسلام آباد(بیوروچیف)سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں وزارت خزانہ کے اعلی حکام نے بتایا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکس وصولی کے ہدف کو ناکافی اور پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے پٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر سے بڑھاکر 60 روپے کرنے کا مطالبہ کیا ہے’آئی ایم ایف نے 9 جائزہ مکمل کرنے کیلئے لیوی بڑھانے کی شرط عائد کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں