بجٹ کی تیاری’ترقیاتی بجٹ کا1200ارب تخمینہ

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے آئند ہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔حکومتی ذ رائع کے مطا بق آئندہ مالی سال وفاقی ترقیاتی بجٹ کے لئے 1200 ارب روپے کا تخمینہ ہے۔ اگلے سال گرانٹس کیلئے ہزار77ارب روپے کا جبکہ سبسڈیز کا ایک ہزار191ارب روپے تخمینہ لگایا گیا رواں مالی سال وفاقی ترقیاتی بجٹ 1400ارب روپے مختص کیا گیا بعدازاں رواں مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ پر نظرثانی کرکے 1100ارب روپے کیا گیا۔اگلے سال گرانٹس کے لیے2ہزار77 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ رواں مالی سال گرانٹس کی مد میں ایک ہزار 777ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔آئندہ مالی مالی سال کے لیے سبسڈیز کا تخمینہ ایک ہزار 191ارب روپے لگایا گیا ہے۔ رواں مالی سال سبسڈیزکی مد میں ایک ہزار 363ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں