53

بخار کی دوا غیرمعیاری قرار

اسلام آباد(بیوروچیف)ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار دیدیا اور پیڈولل سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پیڈولل سسپنشن پیراسیٹال فارمولہ سے تیار کردہ ہے جس کے بیچ 167کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے پیڈولل سسپنشن جے اے ایس ایم فارمولا رسالپور کی تیار کردہ ہے جس کو فیڈرل ڈرگ اینالسٹ سی ڈی ایل کراچی نے غیر قانونی قرار دیا، پیڈولل سسپنشن ری کال الرٹ شہری، ڈاکٹرزاور کیمسٹوں کیلئے جاری کیا گیا،پیڈولل سسپنشن بخار، جسم درد کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر مریض کو پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں