2

بختاور کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

لاہور (بیوروچیف) سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر انسٹا اسٹوری اور پوسٹ شیئر کر کے بختاور بھٹو نے یہ خوش خبری اپنے چاہنے والوں کو دی اور اس نعمت پر اللہ تعالی کا شکر بھی ادا کیا ہے۔فی الحال بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی نے اپنے تیسرے صاحبزادے کا نام تو نہیں بتایا لیکن انہوں نے بتایا ہے کہ تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20اکتوبر 2024 کو ہوئی ہے۔بختاور بھٹو زرداری کے تیسری بار ماں بننے اور بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہی مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی 31جنوری 2021 کو محمود چوہدری کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور تیسرے بیٹے سے پہلے دو بیٹے میر حاکم محمود چوہدری اور میر سجاول محمود چوہدری ہیں۔ان کے پہلے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پیدائش 11اکتوبر 2021 کو جبکہ دوسرے بیٹے میر سجاول محمود چوہدری کی پیدائش 05اکتوبر 2022 کو ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں