بخشی خانہ میں تاریخ پیشی پر آئے ملزمان سے چاقو،چھری برآمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سول لائن پولیس نے مخالفین کو نقصان پہنچانے کیلئے جیل سے تاریخ پیشی پر آنے والے ملزمان کے قبضہ سے چاقو، چھرے برآمدہونے پر مقدمہ درج کر لیاگیا، سیشن کورٹ بخشی خانہ گارد پر مامور انچارج منور علی نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ جیل سے تین ملزمان ابو بکر ولد نذیر حسین، شہزاد لیاقت ولد لیاقت علی اور اصغر علی ولد اکرم تاریخ پیشی پر لایا اور بخشی خانہ میں بند کیا تو مذکورہ ملزمان نے ملاقات کے بہانے اپنے ساتھیوں سے مخالفین کو نقصان پہنچانے کیلئے چاقو اور چھرے برآمد کی تو ملزمان نے کار سرکار میں داخلت بھی کی تاہم بخشی خانہ پر مامور عملہ نے تلاشی لیکر ملزمان کے قبضہ سے چاکو وغیرہ برآمد کر کے ان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں