بدبخت بیٹے نے باپ کو کلہاڑی کے وار سے زخمی کر ڈالا

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) ٹھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 241چینچل سنگھ والا میں نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر بیٹے نے باپ پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا ،تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 241ر ب چینچل سنگھ والا کے رہائشی 23سالہ نوجوان بیٹے عثمان نے نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر اپنے 50سالہ باپ دلبر خان پر کلہاڑی سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ملزم موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے کاروائی کا آغاز کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں