بدبخت بیٹے نے چھری کے وار کرکے ماں کو قتل کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بدبخت بیٹے نے چھری کے وار کر کے ماں کو مار ڈالا’ مقدمہ درج’ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق بٹالہ کالونی کے علاقے ناصر نگر کے رہائشی ایوب صابر نے پولیس کو بتایا کہ اس کی 35سالہ اہلیہ زاہدہ بی بی کو اس کے بیٹے اسامہ نے معمولی تلخ کلامی پر چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ بیٹے کے ہاتھوں ماں کے قتل کی المناک واردات پر اہلخانہ شدت غم سے نڈھال ہو گئے اور علاقہ سوگواری کی کیفیت چھا گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں