ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) نامعلوم وجوہات کی بناء پر بدبخت بیٹے نے اپنی 74سالہ والدہ کو چارپائی سے ٹانگوں سے پکڑ کر نیچے گرایا اور لاتوں مکوں سے زد و کوب کرکے زخمی کردیا، مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب شہید میں 74سالہ مسماة رابعہ بی بی بیوہ ربنواز موسیٰ خیل سکنہ پنیالہ نے 337A(i)کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرا بیٹا کریم نواز گھرمیں داخل ہوا میں چارپائی پر بیٹھی تھی میرے بیٹے نے مجھے ٹانگوں سے پکڑ کر چارپائی سے نیچے گرایا ہاتھوں سے پکڑ کر گھسیٹا مجھے لاتوں مکوں سے زد کوب کیا جس سے میں سر پر زخمی ہوئی ہوں ۔
33