بدترین لوشیڈنگ کے خلاف انجمن حقوق تحفظ شہریان بچیانہ کا احتجاجی دھرنا

جڑانوالہ (نامہ نگار) بچیانہ میں غیر اعلانیہ بدترین لوڈ شیڈنگ کیخلاف انجمن حقوق تحفظ شہریا ں بچیانہ کا پریس کلب چوک میں احتجاجی دھرنا، بچیانہ میں چوبیس گھنٹے عملہ کی تعیناتی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے مطالبات۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں سے واپڈا ہلکاروں کی مبینہ غفلت کے باعث بچیانہ کے تجارتی مراکز و شہری آبادی اور مضافات میں 5 سے 6 گھنٹے کی مسلسل لوڈشیڈنگ اور رات کے وقت بجلی خرابی کے باعث مسلسل بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈ نگ نے شہریوں کا جینا حرام کررکھا ہے جبکہ دن کے اوقات میں بجلی مرمت کے نام پر گھنٹوں بجلی بند رہے سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے جبکہ تاجر حضرات بھی شدید پریشانی کا شکار تھے۔ اہلکاروں کی اس مبینہ غفلت و لاپرواہی کیخلاف پریس کلب چوک بچیانہ میں انجمن حقوق تحفظ شہریاں بچیانہ کی کال پر شہریوں اور تاجران کی ایک ہنگامی میٹنگ ہوئی جس میں تاجران نے منتخب نمائندوں اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ بچیانہ میں گریڈ اسٹیشن کا قیام عمل میں لاتے ہوئے ننکانہ صاحب لیسکو گریڈ اسٹیشن سے بچیانہ فیڈر کو رورل سے تبدیل کرکے سٹی فیڈر ڈکلئیر کیا جائے۔ بچیانہ سب ڈویژن کا قیام عمل میں لا کر مستعد عملہ کو چوبیس گھنٹے کیلئے تعینات کیا جائے اور مرمت کے نام پر بچیانہ شہر کی آبادی و تجارتی مراکز میں بجلی کی بلاجواز بندش کو ختم کیا جائے۔وگرنہ احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں