بدترین معاشی پالیسیوں سے 33فیصد صنعتی یونٹس بند ہوچکے

ساہیوال(بیوروچیف)رہنما جماعت اسلا می ساہیوال چوہدری اکرام الحق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات 200 فیصد اضافے کی منظوری 25 کروڑ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، المیہ یہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اپنی تنخواہوں میں اضافے پر یک زبان ہو چکے ہیں۔،وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہر ایم این ایز اور سینیٹر کو کٹوتیوں کے بعد 5 لاکھ 19 ہزار ماہانہ تنخواہ اور مراعات ملیں گے جبکہ ان کو دیگر سہولیات بھی وفاقی سیکرٹری کے برابر ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر 2024 کو پنجاب اسمبلی میں عوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی بل 2024 منظوری کیے جانے کے بعد ایم پی اے کی تنخواہ 76 ہزار سے 4 لاکھ روپے اور وزیر کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ 60 ہزار کر دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں