لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اینٹی کرپشن ڈے پر پیغام، مریم نواز نے کہا کرپشن صرف اخلاقی زوال نہیں، قوم کی ترقی کا قاتل ہے۔تفصیلات کیمطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کا کہنا تھا کہ کرپشن نہ صرف قومی وسائل کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی متزلزل کرتی ہے،روز اول سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے،ہر قسم کی بدعنوانی کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کسی بھی سطح پر بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،گورننس کے نظام میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے کے پی آئیز ( KPIs) متعارف کروائے ہیں،کے پی آئیز سسٹم نے حکومتی افسران کو مزید مستعداور متحرک بنایا عوامی خدمات میں بہتری آئی ہے،پنجاب حکومت بدعنوانی کے ناسور کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری منزل بدعنوانی سے پاک، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہے،معاشرے کو کرپشن کی لعنت سے پاک کرنے میں ہر فرد اپنا کردار ادا کرے،شفافیت، دیانتداری اور میرٹ کا فروغ اجتماعی ذمہ داری ہے۔
7