بدنام زمانہ منشیات فروش،اشتہاری اور قاتل الیاس مبینہ پولیس مقابلہ میں پار

ڈجکوٹ(نامہ نگار ) بدنام زمانہ اشتہاری ،منشیات فروش اور قاتل الیاس کدھر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا ،پولیس تھانہ روشن والا نے اطلاع پر انسپکٹر عمر سرفراز وڑائچ کی سربراہی میں ملزم الیاس و دیگر کو گرفتار کرنے کے لئے ریڈ کیا پولیس پارٹی ملزمان کے قریب سیم نہر بلوچ والا کے قریب پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ پر ملزمان بوکھلا گئے اور پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کرنے لگے ،ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ملزمان کا ساتھی الیاس کدھر زخمی ہوگیا جس پر دیگر دو ڈاکو نواحی علاقہ 83گ۔ب کی طرف 125بائیک پر سوار ہوکر فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کروادی گئی ہے جب کہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزم کی فوری طبی امداد کے لئے ریسکیو 1122کو موقع پر بلایا گیا ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ زخمی ملزم الیاس کدھر ہلاک ہوچکا ہے۔ یاد رہے کہ ہلاک ملزم نے گزشتہ ماہ تھانہ روشن والا کے اے ایس آئی عبید اللہ کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا اور اس مقدمہ میں بھی مرکزی ملزم تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں