بدنام زمانہ منشیات فروش کو 32سال قید،11لاکھ جرمانہ کی سزا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج محمد اویس نے تھانہ کوتوالی کے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے منشیات ڈیلر کو 32سال قید اور 11لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید چھ ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق گزشتہ برس 8مارچ کو کوتوالی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چنیوٹ بازار کے قریب چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات ڈیلر عزیز خان کو گرفتار کر کے 12کلو 600گرام چرس اور 3کلو 300 گرام افیون برآمد کی اور چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر منشیات سپلائر عزیز خان کو مجموعی طور پر 32سال قید اور 11لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں