بد امنی اور لاقانونیت کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے

جعفرآباد(نامہ نگار)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کو کرپشن، بدامنی، مہنگائی اور ناانصافی کی علامت بنادیا ہے، آج دنیا پاکستا ن کو ایک خوبصورت اسلامی ریاست کے بجائے بدعنوانی اور عدم استحکام کے تناظر میں جانتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفرآباد میں رکن بلوچستان اسمبلی و صوبا ئی پارلیمانی سیکرٹری عبدالمجید بادینی کے فرزندان اور دیگردلہاکی اجتماعی نکاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جہاں انہوں نے 13 جوڑوں کا نکاح پڑھایا۔تقریب میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عبدالمجید بادینی نے بھی خطاب کیاہے۔سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے مگر بدقسمتی سے نااہل اور ظالم حکمرانوں نے اسے لہولہان کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں