30

بد بخت بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا

چنیوٹ(نامہ نگار)تھانہ کوٹ وساوا کے علاقہ میںبدبخت بیٹے نے مبینہ طور پرفائرنگ کر کے ماں کو قتل کر ڈالا ابتدائی اطلاعات اورلواحقین کے مطابق نور بی بی بیوہ محمد نواز قوم ہرل سکنہ چک 155 علاقہ تھانہ کوٹ وساوا کو اس کے بیٹے شاویز نے گھریلو ناچاقی پرمبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کردیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کوٹ وساوا پولیس موقع پر پہنچ گئی۔جائے وقوعہ کو کارڈن کرکے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے.واقعہ کی تحقیق و حسب ضابطہ کارروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں