اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستانی برآمدات میں ایک ارب اکسٹھ کروڑ ڈالر سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،موجودہ مالی سال کے دس ماہ میں 26ارب 90کروڑ ڈالر کی اشیا برآمد کی گئیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کیمطابق گزشتہ سال کے 25ارب 27کروڑ ڈالر کے مقابلے 6.40فیصد اضافہ ہوا، عالمی تجارتی جنگ کے باوجود ٹیکسٹائل برآمدات میں 8.41فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے اپریل 14 ارب 83 کروڑ ڈالرکی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 10ماہ میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 1ارب 15کروڑ ڈالر بڑھ گئیں،ریڈی میڈ گارمنٹس، نیٹ ویئر، بیڈ ویئر، ٹاولز، سلک، ملبوسات شامل ہیں،مینوفیکچرنگ آلات کی برآمدات 6.61 فیصد اضافے سے 3 ارب 50 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیاگیا، کارپٹ ، کھیلو ں کا سامان، فٹبال، کارپٹ وغیرہ شامل ہیں۔



