برآمدات کے مقابلہ میں درآمدات میں دوگنا اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کی برآمدات کے مقابلے غیرملکی درآمدات میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوگیا۔دستاویز کے مطابق مالی سال کے 7 ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات صرف 18 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 40 ارب روپے سے بھی بڑھ گئیں۔ پاکستانیوں نے 106 ارب روپے کی صرف چائے پی گئے جبکہ آئی ایم ایف کے قرض کی ایک قسط سے زیادہ کے صرف سمارٹ فون ہی باہر سے منگوائے گئے۔رپورٹ کے مطابق زیرجائزہ عرصے کے دوران 2.50 ارب ارب ڈالر کی کاریں اور اسمارٹ موبائل فون امپورٹ کئے گئے،7 ماہ میں اسمارٹ موبائل فونز کی امپورٹ 1.13 ارب ڈالر سے زیادہ رہی۔ مجموعی 33 فیصد اضافے کے بعد 321 ارب روپے مالیت کے فون درآمد ہوئے۔دستاویز کے مطابق پاکستانی شہری 7 ماہ میں 106 ارب روپے یعنی 38 کروڑ ڈالر کی چائے پی گئے، غذائی اشیا کی امپورٹ میں 19 فیصد اضافہ ہوا،مجموعی حجم 5.50 ارب ڈالر رہا۔ دودھ، مکھن، کریم، خشک میوے، مصالحے، پام و سویا بین آئل، دالیں بھی امپورٹ ہوئیں۔چینی کی درآمد میں نمایاں اضافہ ہوا،17 کروڑ 46 لاکھ ڈالر یعنی 49 ارب روپے کی امپورٹ ہوئی، مشینری کی درآمد میں 13 فیصد اضافہ، حجم 6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں