برانڈڈ کپڑے نہ پہنو تو لوگ طعنے دیتے ہیں کہ انکی کلاس نہیں’ جویریہ سعود

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ جویریہ سعود نے کہا ہے کہ میڈیا اور شوبز سے وابستہ افراد کو برانڈڈ کپڑے پہننے کا جنون ہوتا ہے، اگر کوئی شخص سادہ اور سستے کپڑے پہنے تو اسے طعنے دیے جاتے ہیں کہ اس کی کلاس نہیں۔جویریہ سعود نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔پروگرام میں سماجی رویوں پر بھی بات کی گئی کہ اب یہ رواج چل پڑا ہے کہ رشتے دار ہی اپنی شادیوں میں کسی غریب رشتے دار کو نہیں بلاتے، کیوں کہ دوسرے لوگ ایسے غریبوں کو دیکھ کر کیا کہیں گے؟اسی بات پر جویریہ سعود نے میڈیا اور شوبز سے وابستہ افراد کے رویوں پر بھی بات کی اور کہا کہ شوبز کے لوگ پوری دنیا گھومے ہوئے ہوتے ہیں لیکن اس باوجود ان کی سوچ سطحی ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں