برسات کے دوران پروسیسنگ اور پرنٹنگ ملز کو بند رہنا چاہیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) فیصل آباد کے مینجنگ ڈائریکٹر سہیل قادر چیمہ سے آل پاکستان ٹیکسٹا ئل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر اپٹپما کے صدر ملک با محمد اکرم، سابق صدر اصغر قادری، چوہدری حبیب گجر، سیکرٹری محمد اشرف اور دیگر اراکین نے ایم ڈی واسا کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اجلاس کے دوران ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے پروسیسنگ ملز مالکان کے وفد سے ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی موجود افسران کو احکامات جاری کئے۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ پروسیسنگ ملز، پرنٹنگ ملز سمیت دیگر کارخانوں سے ملحقہ ڈرینج لائنز کی ڈی سلٹنگ اور صفائی بلاتعطل جاری رہنی چاہیے تاکہ انہیں ریلیف مل سکے۔ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے واضح کیا کہ موسم برسات کے دوران پروسیسنگ اور پرنٹنگ ملز کو بھی بند رہنا چاہیے تاکہ بارشی پانی کی نکاسی جلد سے جلد ہو سکے۔اس موقع پر اپٹپما ایسوسی ایشن نے شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے واسا فیصل آباد انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی جسے ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے سراہا اور کہا کہ یہ تعاون شہریوں کیلئے ریلیف اور فیصل آباد کی ترقی کا ضامن ہے اور فیصل آباد کی صنعتی طاقت کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے سب مل کر کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں