برسوں سے جاری دیرینہ دشمنی باہمی احترام میں بدل گئی

تاندلیانوالہ(نامہ نگار)گرین ویلی ٹائون تاندلیانوالہ میں برسوں سے جاری ایک دیرینہ دشمنی بالآخر امن، بھائی چارے اور باہمی احترام میں تبدیل ہو گئی۔ اس اہم اور خوش آئند پیش رفت میں معروف سیاسی و سماجی شخصت الحاج ملک چاکر سجاد وٹو نے کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے اپنی انتھک کوششوں سے فریقین کے درمیان صلح کروا دی۔تفصیلات کے مطابق گرین ویلی ٹائون لینڈ لاڈ چوہدری سعید (سابق چیئرمین) انوار الحق اور میاں ضیا الحق آرائیں کے مابین طویل عرصے سے پرچاجات دہشتگردی اور اقدام قتل اور رنجشیں چلی آ رہی تھیں، جو علاقائی امن کے لیے باعثِ تشویش تھیں۔ متعدد کوششوں کے باوجود معاملہ حل نہ ہو سکا، تاہم الحاج ملک چاکر سجاد وٹو نے معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے نہایت حکمت، صبر اور خلوص کے ساتھ دونوں فریقین سے رابطہ کیا۔ملک چاکر سجاد وٹو نے مرحلہ وار مذاکرات کے ذریعے غلط فہمیوں کو دور کیا اور اسلامی تعلیمات، قانون اور سماجی اقدار کی روشنی میں مصالحت کی راہ ہموار کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں