لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بیرون ملک مقیم افغان شہری بھی شریعت کے نام نہاد علمبردار طالبان رجیم کے غاصبانہ اقتدار کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ برطانوی پارلیمنٹ میں “ویمن فار افغانستان فانڈیشن” کے اجلاس میں افغان طالبان کیخلاف سخت مقف سامنے آیا۔افغان طالبان کے سیاسی و عسکری مخالفین نے اجلاس میں رجیم کی انتہا پسند پالیسیوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر سخت ردعمل دیا۔ویمن فار افغانستان فانڈیشن کے اجلاس میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق افغان طالبان رجیم نے مذہب کا سیاسی استعمال کرکے افغانستان کا سیاسی و سماجی ڈھانچہ تباہ کردیا۔مزید برآں افغان طالبان کی جانب سے طاقت کے بیجا استعمال اور بنیادی انسانی حقوق بالخصوص خواتین کے حقوق پر قدغنوں نے بحران کو مزید سنگین کردیا۔



