برطانوی کھلاڑی ایماراڈوکانو کا ابتدائی رائونڈ میں سفر تمام

سنگاپور(سپورٹس نیوز) برطانوی ٹینس سٹار ایما راڈو کانو سنگا پور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ابتدائی رانڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔ سپین کی 27 سالہ ٹینس سٹار کرسٹینا بکسا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رانڈ میں برطانوی حریف کھلاڑی ایما راڈو کانو کو شکست دے کر دوسرے رانڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ سنگا پور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے سنگاپور کے کالنگ ٹینس سنٹر میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رانڈ میں سپین کی27سالہ ٹینس سٹار کرسٹینا بکسا نے برطانوی حریف کھلاڑی 2021 کی یو ایس اوپن چیمپئن ایما راڈوکانو کو 7-5، 5-7 اور 5-7 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں