برطانیہ میں دوہری شہریت کانیا سخت قانون نافذ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے دوہری شہریت رکھنے والوں کیلئے نیا قانون لاگو کردیا۔برطانیہ کے ہوم آفس نے خبردار کیا ہے کہ25فروری2026ء کے بعد دوہری شہریت رکھنے والے برطانوی شہری صرف اسی صورت میں برطانیہ داخل ہو سکیں گے جب ان کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہوگا۔ بصورتِ دیگر انہیں پرواز، فیری یا ٹرین پر سوار نہیں ہونے دیا جائے گا۔نئے قوانین کے مطابق تمام مسافروں کے لیے سفری اجازت (Electronic Travel Authorization) ضروری ہوگی جس کی فیس 16 پانڈ ہے۔ اگر کوئی شخص اپنے دوسرے ملک کے پاسپورٹ سے سفر کرنا چاہے تو اسے 589 پانڈ کا سرٹیفیکیٹ آف انٹائٹلمنٹ لینا ہوگا جسے کئی افراد مہنگا اور غیر منصفانہ قرار دے رہے ہیں۔ہوم آفس کے مطابق یہ اقدام ڈیجیٹل بارڈر سسٹم کے تحت سفر کو محفوظ اور آسان بنانے کے لیے ہے لیکن کئی خاندان اور یورپی شہری اس فیصلے سے پریشان ہیں کیونکہ نئے قواعد فوری طور پر لاگو ہو رہے ہیں اور دو پاسپورٹ بنوانا مہنگا ہو سکتا ہے۔یورپی شہریوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم دی تھری ملین نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ مہنگے سرٹیفیکیٹ کے بجائے سستا اور آسان متبادل نظام بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں