33

برطانیہ نے پاکستان کو بڑی تجارتی سہولت دے دی

اسلام آباد (بیوروچیف)برطانیہ نے پاکستان سمیت 65ملکوں کیلئے نئی ٹریڈنگ اسکیم پر عملدر آمد کا آغاز کر دیا۔ پاکستان کی 94 فیصد مصنوعات کو برطانوی مارکیٹ تک ڈیوٹی فری رسائی مل گئی۔میڈیارپورٹ کے ممطابق جی ایس پی کی جگہ نئی ٹریڈنگ اسکیم کے تحت پاکستان کو برطانیہ کیلئے بر آمدات میں بڑی سہولت مل گئی۔ پاکستان کو ٹیرف کی مد میں 12 کروڑ برطانوی پاؤنڈ کی بچت ہو گی۔ اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے ہیومن اور لیبر رائٹس پر عمل درآمد یقینی بنانا ضروری ہے۔ نئی اسکیم کے تحت پاکستان، برطانیہ کو 94 فیصد مصنوعات ڈیوٹی فری ایکسپورٹ کر سکے گا جبکہ مزید 156 مصنوعات پر بھی ٹیرف ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں