39

برقع پہن کر کیبل آپریٹر کو قتل کرنیوالا مارا گیا

لاہور (بیوروچیف) کرائے کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے شوٹر نے25اکتوبر2022کو برقع پہن کر ایک کیبل آپریٹر کو قتل کیا تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق سی آئی اے اقبال ٹائون نے ریکارڈ یافتہ ملزم شوٹر عمر گجر کی گرفتاری کے لیے مسلم ٹائون میں چھاپا مارا جہاں ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق شوٹر کا تعلق لالا شہباز شوٹر گینگ سے تھا اور اس نے 2 ماہ پہلے فیصل بٹ نامی کیبل آپریٹر کو قتل کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں