40

بروقت انتخابات سیاسی بحران کا حل قرار

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپرنسی (پلڈاٹ) نے قرا ر دیا ہے کہ آزادانہ، منصفانہ اور بروقت عام انتخابات ہی پاکستان میں سیاسی استحکام کو واپس لاسکتے ہیں۔پلڈاٹ اعلامیے کے مطابق جن افراد پر9مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے کا الزام ہے، ان کا احتساب جاری ہے، اس احتساب سے سیاسی و انتخابی عمل میں کسی بھی طرح رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔اعلامیے کے مطابق12اگست 2023 کو قومی اسمبلی کی5سالہ مدت پوری ہونے پر اکتوبر میں نئے الیکشن ہونا ضروری ہیں پلڈاٹ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو اکتوبر 2023 تک عام انتخابات کرانے کے لیے پوری طرح تیار رہنا چاہیے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے، جو 5 سال میں معیشت ٹھیک کرنے کیلیے مشکل فیصلوں کا مینڈیٹ رکھتی ہے۔پلڈاٹ اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کے انتخابات 90 دن میں کرانے کی صورت میں عام انتخابات کی آخری تاریخ 11 نومبر 2023 ہوگی۔اعلامیے کے مطابق اگرچہ آئین کی ہنگامی شقیں قومی اسمبلی کی مدت میں ایک سال تک توسیع کی اجازت دیتی ہیں، یوں اکتوبر 2024 تک قومی اسمبلی کے انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے۔پلڈاٹ اعلامیے کے مطابق ادارہ شماریات پاکستان 2023 کی مردم شماری کے نتائج مکمل کرے، جسے مشترکہ مفادات کونسل بروقت منظور کرے، اس طرح الیکشن کمیشن انتخابی حلقہ بندیاں وقت پر مکمل کرسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں