برکت علی رحمانی مرحوم کے بیٹے منیر رحمانی انتقال کر گئے

صفدرآباد(نامہ نگار)ڈاکٹر محمد جمیل رحمانی کے چچا جان،سیٹھ محمد اسماعیل کے بھائی ، برکت علی رحمانی مرحوم کے بیٹے محمد منیر رحمانی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے(انا للہ و انا الیہ راجعون) ۔ ان کی نمازہ جنازہ میںہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ،سیاسی ،سماجی ،کاروباری،علمی ودینی شخصیات،سابق صوبائی وزیر رائے اعجاز احمد خان سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ بریگیڈئرریٹائرڈ حافظ محمد یوسف نے پڑھائی۔سوگواروں کی موجودگی میں صفدرآباد کے مرکزی قبرستان میںسپرد خاک۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے احسان الحق بابر،جرنلسٹ ادریس بھٹی،ملک بشیر احمد شاہد چیئرمین انجمن تاجراں انارکلی بازار،سیٹھ محمد یاسین رحمانی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی،سینئر ٹیچر ارشد رحمانی اوردیگر شہریوںنے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی،اللہ تعالیٰ انہیںاپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں