برکت پورہ میں سیٹلڈ ہونے والی سیوریج لائن کی بحالی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر برکت پورہ بی بلاک میں سیٹلڈ ہونے والی سیوریج لائن کی مرمت کر کے بحال کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعلقہ علاقوں کے سیوریج آپریشنز مکمل آپریشنل ہو گئے ہیں۔عید کی تعطیلات کے دوران علامہ اقبال کالونی سب ڈویژن کے علاقہ برکت پورہ بی بلاک گلی نمبر 12میں سیوریج لائن اچانک سیٹلڈ ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں علاقہ کے سیوریج آپریشنز معطل ہو کر رہ گئے تھے تاہم ایم ڈی واسا عامر عزیز کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر نعمان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر شبیر سمیت دیگر سٹاف عید تعطیلات کے باوجود سیوریج لائن کی مرمت کے لئے کوشاں رہے اور مختصر وقت میں سیوریج لائن کی مرمت کر کے اسے بحال کر دیا گیا ہے جس کے بعد متعلقہ علاقہ کے سیوریج آپریشنز دوبارہ آپریشنل کر دیئے گئے ہیں۔اس حوالے سے مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے کہا کہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور کسی بھی جگہ سیٹلڈ ہونے والی سیوریج لائن کو مختصر وقت میں مکمل کر کے آپریشنز بحال کئے جارہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ سیوریج لائن کے سیٹلڈ ہونے کے بعد متعلقہ علاقہ کے مکینوں کے تعاون پر ان کے شکار گزار ہیں کیونکہ عوام کا اعتماد ہی واسا فیصل آباد کی کامیابی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں