57

بریسٹ کینسر کا بروقت علاج کرانے سے مرض کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے

ساہیوال(بیوروچیف) پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران حسن خان نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر خواتین میں اموات کی ایک بڑی وجہ ہے جس کے بروقت علاج سے اسے نہ صرف پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے بلکہ مکمل صحت یابی بھی ممکن ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین اس بیماری کی علامات ظاہر ہوتے ہی ڈاکٹر سے رجوع کریں اور مرض چھپانے کی بجائے اس کا علاج کروائیں۔ انہوں نے یہ بات ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں سرجیکل وارڈ 3کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر آگہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اختر محبوب، ڈاکٹر نثار احمد سعیدی، ڈاکٹر ہارون گیلانی، ڈاکٹرمحمد سلیم، ڈاکٹرساجد مصطفی، ڈاکٹرشاہد علی اور ڈاکٹرفرخ شہزاد سمیت فکیلٹی ممبران اور پیرامیڈیکل سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بریسٹ کینسر سے بچاؤ ایک چیلنج ہے جس سے نمٹنے کا واحد ذریعہ خواتین میں اس بیماری سے متعلق آگہی اور شعور کا ہونا ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اختر محبوب نے بتایا کہ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں بریسٹ کینسر سکریننگ کی سہولت موجود ہے جہاں خواتین کو خود تشخیصی کی تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں