13

بزرگوں کا احترام ہمارے عقائد و تہذیب کا حصہ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل صدرجماعت اسلامی ٹریڈر زونگ فیصل آباد،سابق صدرفیصل آبادچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری رانامحمدسکندراعظم خاںنے کہا ہے کہ بزرگ وہ چراغ ہیں جن کی روشنی میں نسلیں پروان چڑھتی ہیں، بزرگوں کا احترام ہمارے عقائد اور تہذیب کا حصہ ہے۔انہوں نے بزرگ افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ بزرگ ہمارے ماضی کا عکس، حال کی روشنی اور مستقبل کے لیے ایک سبق ہیں، بزرگ وہ چراغ ہیں جن کی روشنی میں نسلیں پروان چڑھتی ہیں۔ بزرگوں نے اپنی جوانی کی توانائیاں، تجربات اور قربانیاں دے کر ہمارے آج کو ممکن بنایا ہے۔ پاکستان کے بزرگ افراد پاکستان کا سرمایہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں