34

بزرگوں کی دعائوں سے زندگی سنور جاتی ہے ، اے سی ٹوبہ بلاول علی ہنجرا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی ہنجرا نے اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا۔ انہوں نے اولڈ ایج ہوم میں رہائش پذیر مرد و خواتین کو حکومت کی طرف سے فراہم کی جانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے فردا فردا ہر بزرگ کے کمرے میں گئے اور ان کے ساتھ وقت گزار۔ اس موقع پر انچارج اولڈ ایج ہوم عبدالمطلب بھی موجود تھے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ بزرگ باعث رحمت ہیں، ان کی دعاو ں سے زندگی سنور جاتی ہے۔ دین اسلام بڑھاپے میں والدین کا ہر طرح سے خیال رکھنے کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا بے سہارا اور دکھی انسانیت کی خدمت سے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے۔ بعدازاں انہوں نے بنیادی ہیلتھ یونٹ 325 کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے سٹاف ڈاکٹرز کی حاضری کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں