فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران پاکستان،وائس چیئرمین انجمن تا جران سٹی رجسٹرڈ فیصل آبادملک اسامہ سعیداعوان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بجلی اور گیس کے بلوں نے عوام کو دن میں تارے دکھا دیئے ہیں’ مہنگائی کے ہاتھوں ستائے عوام بجلی و گیس کے بل ادا کریں یا اپنے بچوں کی روٹی کو پورا کریں’ اب تو 200 یونٹ سے کم استعمال کرنیوالے صارفین کو بھی ہزار وں کا بل بھیجا جا رہا ہے جو مظلوم عوام سے ظلم اور زیادتی ہے ۔ ملک میں معاشی استحکام کے لئے ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کو پایا تکمیل تک پہنچایا جائے’ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کیلئے کسی ملک کی بلیک میلنگ میں نہ آیا جائے۔
