بزنس کمیونٹی کا احتجاجی رد عمل حکومت کو پہنچ چکا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکا ،جنرل سیکرٹری شیخ سعید،ڈپٹی سیکرٹر ی میاں ریاض شاہد چیئر مین مرزا اشرف مغل، صدر ینگ ٹریڈر زملک سہیل نیاز طوراور سینئر تاجر رہنمائوںنے کہا ہے کہ بجٹ کے خلاف ملک کے کونے کونے سے بزنس کمیونٹی کا احتجاجی ردعمل حکومت کو پہنچ چکا ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ انکے جائزمطالبات کو فوری طورپر تسلیم کرتے ہوئے 37اے، بی اور سیکشن 21 کو واپس لیا جائے تاکہ ملکی معیشت کی بہتری کے تسلسل کو برقراررکھا اور 19 جوائی کوملک گیر ہڑتال سے بچا جاسکے انہوں نے37A اور37 B کے تحت FBR کوتاجروں اورصنعت کاروں کی گرفتاری کے اختیارات دینے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کالے قوانین کو مسترد کرچکی ہے کاروباری افراد کی بے جاگرفتاریوں سے ناصرف ملک کی معاشی ترقی پر انتہائی منفی اثرات پڑیں گے بلکہ رشوت کے مزہد دروازے کھلیںگیمرکزی تنظیم تاجران پاکستان چھوٹے تاجروں کااستحصال نہیں ہونے دیگی ملک بھر کے محب وطن تاجروں کو ملکی معیشت کی تباہی کا احساس ہے لیکن وہ عوام اور تاجروں کے معاشی قتل پر خاموش نہیںرہ سکتے انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت جو اپنے شاہانہ اخراجات کم کرنے کی بجائے بجلی ،گیس،پٹرول کی قیمتیں بڑھاکر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کو اپنی کارکردگی سمجھتی ہے گھر چلے جا نا چاہئے بہت ہوگیا اب عوام اور تاجراشرافیہ کی عیاشیوں اور مفادات کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں