بزنس کمیونٹی کے خدشات دور کیے جارہے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ذریعے سرمایہ کاری کے حوالے سے بزنس کمیونٹی کے خدشات ترجیحی بنیادوں پر دور کئے جا رہے ہیں۔ تاہم ملک بھر کے تمام چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کو عالمی تجارت کے قابل اعتماد ڈیٹا کی بنیاد پر برآمدی حجم بڑھانے کیلئے کوششیں مزید تیز کرنا ہوں گی۔ یہ بات سپیشل انوسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کے سیکرٹری جمیل احمد قریشی نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ سے ملاقات کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کو یقینی بنانے کیلئے وفاق، صوبائی حکومتیں اور ادارے ملکر مربوط کوششیں کر رہے ہیں جن سے مثبت نتائج بھی ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ر یحا ن نسیم بھراڑہ پر زور دیا کہ وہ سرمایہ کاری کی راہ میں حائل دشواریوں کی نشاندہی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں