بزنس کمیونٹی کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،فاروق یوسف شیخ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر و سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رانا محمد سکندراعظم خاں کی قیادت میں ایسوسی ایشن کے وفد میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر فاروق یوسف سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور انہیں FCCI کی صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی’ وفد میں فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کیصدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ سرپرست اعلیٰ چوہدری امانت علی’ وائس چیئرمین چوہدری عاصم حبیب سمرائ’ نائب صدور خرم شہزاد’ چوہدری امتیاز علی کمبوہ’ رانا ادریس’ رانا طارق عزیز’ محمد علی ڈوگر و دیگر عہدیداران شامل تھے’ گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ سرپرست اعلیٰ چوہدری امانت علی’ وائس چیئرمین چوہدری عاصم حبیب سمراء و دیگر عہدیداروں نے نومنتخب صدر فاروق یوسف شیخ کو FCCI کی صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید کا اظہار کیا کہ جس طرح آج نیکسز لائنز کلب اور روٹری کب کے پلیٹ فارم سے عوامی مسائل حل کرتے رہے ہیں اسی طرح FCCI کے پلیٹ فارم سے پر اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے تاجروں کے مسائل کو حل کروائیں گے اور تاجروں کے آواز کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے’ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہرممکن تعاون آپ کے ساتھ ہے’ نومنتخب صدر چیمبر آف کامرس فاروق یوسف شیخ نے فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے وفد کا خیرمقدم کیا اور ان کا نہایت گرمجوشی اسے استقبال کیا’ اس موقع پر فاروق یوسف شیخ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنی تعیناتی کے دوران چیمبر کی بہتری اور ترقی کیلئے نئے اہداف حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے’ انہوں نے کہا کہ نومنتخب سینئر نائب صدر نوید اکرم شیخ اور نائب صدر انجینئرعاصم منیر اور چیمبر کا سٹاف نہایت محنتی اور تجربہ کار ہیں’ انشاء اللہ ہم سب مل کر تاجروں کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ شہر کے مسائل کو بھی حل کرائیں گے’ انہوں نے کہا کہ اس وقت بزنس کمیونٹی کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں سر فہرست ٹیکس کے معاملات ہیں’ انشاء اللہ ہم ایف بی آر کے ساتھ مل کر ٹیکسوں کے معاملات کو حل کریں گے اور ٹیکسوں کی ادائیگی کا طریقہ کار آسان بنائیں گے’ ہم اپنی تمام تر توانائیاں عوامی مسائل کے حل پر لگائیں گے اور اپنے مقاصد حاصل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں