بزنس کمیونٹی FICکیساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آبادکی بزنس کمیونٹی دل کے مریضوں کی سہولت کیلئے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اضافی طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے آج انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر حامد سعید کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ وفد میں ایم ایس ڈاکٹر عامر نوید اور اے ایم ایس ڈاکٹر رائے حیات بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کا زبردست رش ہے۔ یہ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کے علاوہ ارد گرد کے ڈویژنوں کے مریضوں کو بھی طبی سہولتیں مہیا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ کے بنیادی تعمیراتی ڈھانچے میں اضافے اور بہتری کیلئے بھی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبران فراخدلی سے عطیات دیں گے۔ اس سلسلہ میں سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا کی قیادت میں عطیات دینے والوں پرمشتمل ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو پرسوں انسٹیٹیوٹ کا دورہ کرنے کے علاوہ طبی سہولتوں میں اضافہ کیلئے فوری اقدامات بھی اٹھائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں