بستر کو آگ لگنے سے ضعیف العمر شخص زندہ جل گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملت ٹائون میں سگریٹ پیتے ہوئے بستر کو آگ لگنے سے ضعیف العمر شخص آگ کی لپیٹ میں آ کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 80سالہ رحمت اﷲ ملت ٹائون گھر میں اکیلا رہتا تھا، گزشتہ روز سگریٹ پیتے ہوئے اس کے بستر کو آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کمرہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گھر سے دھواں نکلتے دیکھ کر اہل محلہ نے ریسکیو1122 کو آگاہ کیا تو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا کر 80سالہ رحمت اﷲ کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال برن سنٹر منتقل کر دیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں